30 اکتوبر 2024 - 07:01
غزہ: بیت لاھیا میں 5 منزلہ عمارت پر اسرائیلی بمباری، 93 فلسطینی شہید

غاصب صہیونی فوج نے شمالی غزہ کے علاقے بیت لاہیا میں 5 منزلہ عمارت پر بمباری کر دی، جس میں 93 فلسطینی شہید ہو گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، فلسطینی میڈیا نے کہا ہے کہ غاصب صہیونی فوج نے شمالی غزہ کے علاقے بیت لاہیا میں 5 منزلہ عمارت پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 93 فلسطینی شہید اور 40 سے زائد فلسطینی لاپتہ ہیں۔

بیت لاہیا میں 5 منزلہ رہائشی عمارت میں 200 سے زائد بے گھر فلسطینی موجود تھے۔

فلسطینی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والوں کی اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110